عجب لڑکی ہو تم جاناں!
یہ کہتی ہو!
تعلق توڑنا ہے تو مکمل توڑنا ہو گا
مجھے گر بھولنا ہے تو پھر ایسے بھولنا ہو گا
کہ یادوں کی کوئی پرچھائی بھی باقی نہ رہ پائے
تمہیں پھر زندگی بھر یاد نہ میری کبھی آئے
عجب لڑکی ہو تم جاناں!
تمہیں بھی علم ہے اس کا
مکمل کچھ نہیں ہوتا
ادھورا پن ہماری زندگی کے ساتھ چلتا ہے
تو کیسے میں تمیں ایسے بھلانے کا کروں وعدہ
تمہیں اہسے ہی بھولوں گا
کہ جیسے بارشیں ساون کی ہوتی ہیں
No comments:
Post a Comment