Pages

Monday, October 28, 2013

Ajab PaGal Si Larki Hai ..



عجب پاگل سی لڑکی ہے
میری خاموش آنکھوں میں
مہکتی!!
مسکراتی!!
گنگناتی!
خواب سی محبت کے سبھی رنگوں سے واقف ہے
مگر انجان بنتی ہے
وه میری بے قراری کے سبھی معنی سمجھتی ہے
مگر خاموش رہتی ہے

اُسے معلوم ہے!
کہ یہ بے تحاشا بولنے والا
زمانے بھر کے قصے داستانیں اُس سے کہتا ہے
ہر اک موضوع پر اُس سے بات کرتا ہے

وه اُس سے کہ نہیں سکتا!
میری سوچوں کی محور ہو
تمھارے بن مجھے یہ زندگی بیکار لگتی ہے
میرا ہر دن تمہاری یاد کے سورج سے اُگتا ہے
میری ہر شام کے پہلو میں تم ہی مسکراتی ہو
میری ہر رات کربِ نارسائی سے سلگتی ہے
اگر خود سے تمہیں منہا کروں تو کچھ نہیں بچتا

اُسے معلوم ہے!
کہ یہ شب گئے تک جاگنے والا
جسے خوابوں کی دنیا سے محبت سی محبت ہے
وه کیوں سونے سے ڈرتا ہے؟
اُسے کیا خوف لاحق ہے؟
وه کھل کر کیوں نہیں ہنستا؟
وه کیوں چھپ چھپ کے روتا ہے؟

اُسے معلوم ہے سب کچھ
مگر انجان بنتی ہے

اُسے یہ کون سمجھاۓ
کہ دل یوں نارسائی کی تپش زیادہ دنوں تک سہ نہیں سکتا
جسے خوابوں کی دنیا سے محبت سی محبت ہو
وه خوابوں کے بنا ایسے ادھورا رہ نہیں سکتا

اُسے یہ کون سمجھاۓ...!
کہ اس سے بے تحاشا بولنے والا
ہر موضوع پہ اُس سے بات کرتا ہے
کبھی یہ کہ نہیں سکتا
میری ویران آنکھوں میں
کئی سپنے سمو جاؤ
تمھارے بن ادھورا ہوں
میری تکمیل ہو جاؤ

No comments:

Post a Comment