Pages

Wednesday, October 9, 2013

بارہا کہا تم سے



بارہا کہا تم سے 
جانِ جاں محبت میں کوئی ضد نہیں ہوتی 
کوئی میں نہیں ہوتی رُوٹھنا کبھی ایسے 
مستقل نہیں ہوتا جب کوئی منائے تو 
مان جایا کرتے ہیں
بارہا کہا میں نے آرزو یہ ہے دل کی
مجھ میں تم سما جاؤ پیاس اِن نگاہوں کی
دید سے بجھا جاؤ سوچ کو زمینوں میں 
خواب کچھ اُگا جاؤ روشنی کرو دل میں
آؤ اپنی آنکھوں سے دیپ کچھ جلا جاؤ
ایک بارآجاؤ 

بارہا کہا تم سے 
منتظر نگاہوں میں گرتھکن اُترآئی 
کہر نارسائی میں چھپ گئے کہیں منظر 
روشنی سے آنکھوں کی بڑھ گیا اندھیرا تو
نہ ہوا سویرا تو پھر تمھارے آنے سے
پیاس کو بجھانے سے خواب کچھ اُگانے سے 
دل کو کچھ نہیں ہوگا 

بارہا کہا تم سے
تم مگر نہیں مانیں تم نے ضد نہیں چھوڑی
تم کبھی تو سمجھو گی زخم نارسائی کے
عمر بھر نہیں سلتے ایک بار مرجھا کر
پھول پھر نہیں کھلتے جانِ جاں! محبت میں
دل اگر بچھڑ جائیں 
پھر کبھی نہیں ملتے.
بارہا کہا تم سے 
جانِ جاں محبت میں کوئی ضد نہیں ہوتی 
کوئی میں نہیں ہوتی رُوٹھنا کبھی ایسے 
مستقل نہیں ہوتا جب کوئی منائے تو 
مان جایا کرتے ہیں
بارہا کہا میں نے آرزو یہ ہے دل کی
مجھ میں تم سما جاؤ پیاس اِن نگاہوں کی
دید سے بجھا جاؤ سوچ کو زمینوں میں 
خواب کچھ اُگا جاؤ روشنی کرو دل میں
آؤ اپنی آنکھوں سے دیپ کچھ جلا جاؤ
ایک بارآجاؤ 

بارہا کہا تم سے 
منتظر نگاہوں میں گرتھکن اُترآئی 
کہر نارسائی میں چھپ گئے کہیں منظر 
روشنی سے آنکھوں کی بڑھ گیا اندھیرا تو
نہ ہوا سویرا تو پھر تمھارے آنے سے
پیاس کو بجھانے سے خواب کچھ اُگانے سے 
دل کو کچھ نہیں ہوگا 

بارہا کہا تم سے
تم مگر نہیں مانیں تم نے ضد نہیں چھوڑی
تم کبھی تو سمجھو گی زخم نارسائی کے
عمر بھر نہیں سلتے ایک بار مرجھا کر
پھول پھر نہیں کھلتے جانِ جاں! محبت میں
دل اگر بچھڑ جائیں 
پھر کبھی نہیں ملتے.

No comments:

Post a Comment