Pages

Monday, December 23, 2013

suno december !

meri sari baty hi rad karty ho ..

suno december !
had karty ho ..

Sunday, December 15, 2013

Saas Lena Hua Muhal Mujhe

Saas Lena Hua Muhal Mujhe
Es Mohabbat Se Ab Nikal Mujhe

Ab Ab Me Teri He Zimedari Hun
Kho Na Jao Kahein Sambhal Mujhe

Ab Behelta Nai Me Lafzon Se
Ab Na Dena Koe Misal Mujhe

Sab Ke Bare Me Sochta Hun Magr
Khud Ka Rehta Nai Khayal Mujhe

Jate Jate Wo Kis Leye Palta
Ab Sataye Ga Ye Sawal Mujhe

Saaf Keh De Jo Tere Dil Me He
En Bahanon Se Ab Na Taal Mujhe

دسمبر مجھے تجھ سے کوئی شکایت نہیں ہے


دسمبر مجھے تجھ سے کوئی شکایت نہیں ہے 

نہ کوئی گلہ ہے
کہ تو نے مجھے بے سبب سی اُداسی کا تحفہ دیا ہے
نہ مجھ کو تری سرد راتوں کی تنہائیوں میں 
کسی اپنے غم کو جلا کر اُسے تاپنا ہے 
نہ تجھ سے کوئی بات کہنی ہے مجھ کو 
دسمبر!
حقیقت یہی ہے کہ میں تیرے آنے سے ہہلے بھی ایسا ہی تھا
نارسائی کے غم میں سلگتا، اداسی کی چادر میں لپٹا
اور اپنے ہی اندر کی ویرانیوں پر کبھی شعر کہتا
کبھی نظم لکھتا 
دسمبر!
حقیقیت یہی ہے ترے بعد بھی میرے معمول میں کوئی تبدیلی آئے
یہ ممکن نہیں
سالہا سال سے میں اسی دائرے میں سفر کر رہا ہوں
ترا دوش کوئی نہیں ہے دسمبر!
مجھے تجھ سے کوئی شکایت نہیں ہے 

(5 دسمبر 2013)

تم سے ملنے کا وعدہ تھا

تم سے ملنے کا وعدہ تھا

دل کرتا تھا!
جیسے مجھ کو تڑپاتی ہو
ویسے ہی تم کو تڑپاؤں 
تم سے آج نہ ملنے جاؤں
لیکن آج بھی دیکھو جاناں
میری محبت میری ضد سے جیت گئی ہے
Aatif Saeed !

جانِ جاں! کچھ کہو!

جانِ جاں!

کچھ کہو!
خامشی کی زباں سنتے سنتے مرے کان تھکنے لگے
جانتا ہو محبت میں اظہار کب
کھوکھلے حرف و معنی کا محتاج ہے
مانتا ہوں محبت وہ احساس ہے
جس میں خاموشیاں بات کرنے لگیں
روح سننے لگے دھڑکنوں کی زباں
پھر بھی اب جانِ جاں!
خامشی کی زباں سنتے سنتے مرے کان تھکنے لگے
Aatif Saeed !

yaad hai jana tum kehti thi ?


ﺁﺝ ﺑﻌﺪ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ

ﺁﺝ ﺑﻌﺪ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍُﺱ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮬﮯ
ﻭﮦ ﺫﺭﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﯽ
ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺳﻮ ﺳﻮﺍﻝ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮬﮯ
ﭼﮭﻮﭨﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﭘﮧ
ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﮐﮭﻞ ﮐﮯ ﮨﻨﺴﺘﯽ ﮬﮯ
ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ
ﻭﮬﯽ ﮐﮭﻨﮑﮭﻨﺎﮨﭧ ﮬﮯ
ﻭﮦ ﺫﺭﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﯽ
ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﭘﻠﮑﻮﮞ ﮐﮯ
ﺳﺎﺋﮯ ﮔﯿﻠﮯ ﺭﮬﺘﮯ ﮬﯿﮟ
ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺳﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﺭﮬﺘﺎ ﮬﮯ
ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺧﺎﻃﺮ ﻭﮦ
ﺍُﺱ ﻃﺮﺡ ﮬﯽ ﭘﺎﮔﻞ ﮬﮯ
ﻭﮦ ﺫﺭﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﯽ
ﺁﺝ ﺑﻌﺪ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍُﺱ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ
ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﻟﮕﺘﺎ ﮬﮯ
ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﭼﺎﮬﺖ ﻣﯿﮟ
ﺍُﺱ ﻃﺮﺡ ﮬﯽ ﭘﺎﮔﻞ ﮬﻮﮞ
ﺑﻌﺪ ﺍﺗﻨﯽ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ
ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻻ
ﺟُﺰ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺭﺳﺘﻮﮞ ﮐﮯ
ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻻ

December mujhe tujh se koi shikayat nahi hai ..


خواب ہی خواب آنکھوں کی دہلیز پر رقص کرتے رہے

خواب ہی خواب آنکھوں کی دہلیز پر رقص کرتے رہے

سوچ کے کتنے ریشم بنے تب کہیں ایک مصرعہ ہوا

زمیں تھی میری مگر آسمان اس کا تھا

زمیں تھی میری مگر آسمان اس کا تھا
 ۔۔۔ اسی لیے مجھے خود پر گمان اس کا تھا

وہ جس کے واسطے لڑتا رہا تھا میں سب سے
 ۔۔۔ مرے خلاف ہی ہر یک بیان اس کا تھا

میں اب جو دھوپ میں جلتا ہوں اسی کا ہے کرم
 ۔۔۔ میں جس کی چھاوں میں تھا سائبان اس کا تھا

بھول جاؤں یا خود کُشی کر لوں ۔۔۔ تم ذرا سوچنے کی مہلت دو.

بھول جاؤں یا خود کُشی کر لوں ۔۔۔ تم ذرا سوچنے کی مہلت دو


یہ کہا تھا کہ میرے ساتھ رہو ۔۔۔ کب کہا تھا کہ تم محبت دو

Wo Shakhs Mujh Ko Jeet Ke Hara He Aur Bas



Wo Shakhs Mujh Ko Jeet Ke Hara He Aur Bas

Etna He Zindagi Ka Khasara He Aur Bas

Kese Kahon Ke Us Ka Erada Badal Gaya

Sach To Yehi He Us Ne Pukara He Aur Bas . . . "bas"

Duniya Ko Is Me Dard Ki Shiddat Kahan Mile

Aankhon Se Tut-ta Taara He Aur Bas . . . "aye haye haye"

Lafzon Me Dard Hijar Ko Mehsus Kar Ke Dekh

Kehne Ko Mene Waqt Guzara He Aur Bas

Ab In Me Koe Khwab Sajane Nai Mujhe

Aankhon Ko Entizar Tumhara He Aur Bas . . . "AYE HAYE"

Mene Kaha Ke Khwab Me Dekhi Hain Barishein

Us Ne Kaha Ke Ek Eshara He Aur Bas 

میں خواب بہت دیکھتا ہوں .



میری ایک نثری نظم 


میں خواب بہت دیکھتا ہوں
ایسے خواب
جن میں کوئی دکھ، کوئی پریشانی نہیں ہوتی
جن میں وصل کے رستے، ہجر کی وادی سے ہو کر نہیں گزرتے
جن میں محبت ہمیشہ ادھ کھلے پھول کی طرح خوبصورت
اور بچے کی مسکان کی طرح پاکیزہ ہوتی ہے
ایسے خواب
جہاں ایک مسکراہٹ کی قیمت ہزار آنسو نہیں ہوتے
میری پلکوں کی شاخوں پر کئی ایسے خواب بیٹھے رہتے ہیں
اُن کی گنگناہٹ مجھے جینے پہ اکساتی ہے
نئے راستوں کی اور لے کر چلتی ہے
نئی منزلوں کا پتا بتاتی ہے
مجھے اپنے خوابوں سے محبت ہے
اُن خوابوں میں رہنے والے ایک ایک شخص سے محبت ہے
اُن خوابوں میں دِکھنے والی ایک ایک شئے سے محبت ہے
کہ یہ سب میرا ہے، صرف میرا
میرے خواب، میرے علاوہ کوئی نہیں دیکھ سکتا
جب تک کہ میں نہ انہیں دکھانا چاہوں
کوئی انہیں میری آنکھوں سے چرا نہیں سکتا
جب تک کہ میں خود نہ کسی کی آنکھوں میں سجا دوں
میرے خوابو
آج میں یہ اقرار کرتا ہوں
کہ میں تم میں زندہ ہوں
یہ سچ ہے کہ مجھے اِن آنسوؤں سے ڈر نہیں لگتا
مگر پھر بھی میں شاید اِس لئے رونے سے ڈرتا ہوں
کہ اِن آنکھوں میں تم رہتے ہو
تمہارا ہونا میرا ہونا ہے
اور میں تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں

Saturday, November 23, 2013

Aaj jab November ki thandi raat me shaaL ko..


Jana..!
Aaj jab November ki thandi raat me shaaL ko..
Orhy ghar se nikla,,

To Yad mujhe tum aiee ho...
or tmhra lehja bhi Yad bhut hi aya ha..

aesi thndi raato me tum ShaaL pehn ke Jaya karo..
Bemar naa tum par jana..

PHir meri profile pe bthe ...
meri chat ko taktty rhena ...

me us chat window me tmhe nazaR naa AogI...!!

phir Aaj November kii thandi Raat me shaL ko Orhy..Ghar se nikla..

To Yaad aya Tum kheti Thi... 

Tuesday, November 5, 2013

Tujhe izhar-e-Mohabbat Say Agar Nafrat Thee,

Tujhe izhar-e-Mohabbat Say Agar Nafrat Thee,
Tu Nay HonTon Ko Laraznay Say To Roka Hota

Bay Niazi Say Magar Kaanpti Aawaz K Saath
Tu Nay Ghabra K Mera Naam Nah Poocha Hota

Terey Buss Main Thee Agar Mashal-e-jazbaat Ki Lau
Terey Rukhsaar Main Gulzaar Nah BhaRka Hota

Youn To Hwin Mujh Say Buss Aa-o-Hawa Ki Batein
Apnay tootey Huey Fiqron Ko To Parkha Hota

Youn He Bay Wajah He Thaknay Ki Zarurat Kiya Thee
Dam-e-Rukhsat Agar Kuch Yaad Nah Aaya Hota


Saturday, November 2, 2013

bhut majbor hota ja raha ho






بہت مجبور ہوتا جا رہا ہوں ۔۔۔ تھکن سے چُور ہوتا جا رہا ہوں

مری جاں کیا تمہیں احساس ہے یہ ۔۔۔ میں تم سے دور ہوتا جا رہا ہوں

hijar ugne laga hai podo par ..



ہجر اُگنے لگا ہے پُوروں پر ۔۔۔ ۔دل کیا بیج بو گئی ہو تم 


ایک لمحے کو سوچتی بھی نہیں ۔۔ کتنی مصروف ہو گئی ہو تم



hijar ugne laga hai podo par ..
dil kya beej bo'o gaie ho tum ..

ek lamhe ko sochti bhi nah..
kitni masrof hogaie ho tum ..

Aatif saeed

zinda rehna hai to phir ishq me mar ja mere dost ..



"ھے یہی اصل - خودی ،خود سے گزر جا مرے دوست
زندہ رہنا ہے تو پھر عشق میں مر جا مرے دوست

جس طرف یار کے قدموں کے نشاں جاتے ہیں
ترک کن راہ - دگر،صرف ادھر جا مرے دوست

ہاں مرے پاس کوئی فقر کوئی رمز نہیں 
سن لیا تو نے ؟ چل اٹھ خیر سے گھر جا مرے دوست

تم سمجھتے ہو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ؟؟
میں تو خود دل سے یہ کہتا ہوں سدھر جا مرے دوست

وہ تجھے اپنے غضب سے جو ڈراتا ہے تو پھر 
لاج رکھ اپنے خداوند کی ،ڈر جا مرے دوست 

از پئے دید و شنید اہل - صفا کی جانب
تجھے جانا ہے تو با دیدہ ء تر جا مرے دوست

اب تو آلودہ ء دنیا ہے سو اس تخت کو چھوڑ
تو اسی وقت مرے دل سے اتر جا مرے دوست

لوگ اعزاز سمجھتے ہیں مجھے رد کرنا
کس شش و پنج میں ہے ؟ تو بھی مکر جا مرے دوست

سوچنے اور سمجھنے کا کوئی کھیل نہیں
یار کہ دے کہ بکھر جا ! تو بکھر جا مرے دوست 

"یہ جو تو روز ہی کہتا ہے "چلا جاؤں گا
میں تو کہتا ہوں کہ یہ کام بھی کر جا مرے دوست "
( علی زریون )

Monday, October 28, 2013

Kal Raat Jane Kya Huwa

کل رات جانے کیا ہوا 

کچھ دیر پہلے نیند سے 
کچھ اشک ملنے آگئے 
کچھ خواب بھی ٹوٹے ہوئے 
کچھ لوگ بھی بھولے ہوئے 
کچھ رستہ بھٹکی ہوئیں 
کچھ گرد میں لپٹی ہوئیں 
کچھ خول میں سمٹی ہوئیں 
بے ربط سی سوچیں کئی 
بھولی ہوئی باتیں کئی 
اک شخص کی یادیں کئی 
پھر دیر تک جاگا رہا
سوچوں میں گم بیٹھا رہا
انگلی سے ٹھنڈے فرش پر 
اک نام ہی لکھتا رہا
کل رات بھی وہ رات تھی 
کچھ دیر پہلے نیند سے 
میں دیر تک روتا رہا...

Aaj Phir Sham Dhale

آج پھر شام ڈھلے ۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر وہی درد ساجاگا ہے رگوں میں میری !!!
پھر وہی آہ سی نکلی ہے میرے سِینے سے ۔۔۔۔ !!
پھر وہی خواب سے ٹوٹے ہیں میری آنکھوں میں ۔۔۔ !!!
پھر وہی درد کی تلخی ہے میری باتوں میں !!
پھر وہی اشک سے ٹھہرے ہیں میری پلکوں پہ !!!
پھر وہی رات سی جیون میں اُتر آئی ہے !!!
پھر وہی آخری منظر ہے میری نظروں میں !!!

آج پھر شام ڈھلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"تُم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے یادآئی ہو

Ajab PaGal Si Larki Hai ..



عجب پاگل سی لڑکی ہے
میری خاموش آنکھوں میں
مہکتی!!
مسکراتی!!
گنگناتی!
خواب سی محبت کے سبھی رنگوں سے واقف ہے
مگر انجان بنتی ہے
وه میری بے قراری کے سبھی معنی سمجھتی ہے
مگر خاموش رہتی ہے

اُسے معلوم ہے!
کہ یہ بے تحاشا بولنے والا
زمانے بھر کے قصے داستانیں اُس سے کہتا ہے
ہر اک موضوع پر اُس سے بات کرتا ہے

وه اُس سے کہ نہیں سکتا!
میری سوچوں کی محور ہو
تمھارے بن مجھے یہ زندگی بیکار لگتی ہے
میرا ہر دن تمہاری یاد کے سورج سے اُگتا ہے
میری ہر شام کے پہلو میں تم ہی مسکراتی ہو
میری ہر رات کربِ نارسائی سے سلگتی ہے
اگر خود سے تمہیں منہا کروں تو کچھ نہیں بچتا

اُسے معلوم ہے!
کہ یہ شب گئے تک جاگنے والا
جسے خوابوں کی دنیا سے محبت سی محبت ہے
وه کیوں سونے سے ڈرتا ہے؟
اُسے کیا خوف لاحق ہے؟
وه کھل کر کیوں نہیں ہنستا؟
وه کیوں چھپ چھپ کے روتا ہے؟

اُسے معلوم ہے سب کچھ
مگر انجان بنتی ہے

اُسے یہ کون سمجھاۓ
کہ دل یوں نارسائی کی تپش زیادہ دنوں تک سہ نہیں سکتا
جسے خوابوں کی دنیا سے محبت سی محبت ہو
وه خوابوں کے بنا ایسے ادھورا رہ نہیں سکتا

اُسے یہ کون سمجھاۓ...!
کہ اس سے بے تحاشا بولنے والا
ہر موضوع پہ اُس سے بات کرتا ہے
کبھی یہ کہ نہیں سکتا
میری ویران آنکھوں میں
کئی سپنے سمو جاؤ
تمھارے بن ادھورا ہوں
میری تکمیل ہو جاؤ

Monday, October 21, 2013

Zindagi kis tarah basar hogi........


Zindagi kis tarah basar hogi........
dil nahin lag raha muhabbat mein

Honay ka dhoka he tha......


Honay ka dhoka he tha......
jo kuch tha' woh tha he tha

Garam-joshi aur is qadar kiya baat....!


Garam-joshi aur is qadar kiya baat....!
kia tumhain mujh se kuch shikayat hai

Kooye - janaan ki naaka - bandi hai


Kooye - janaan ki naaka - bandi hai
Dil –e- hangama – joo’ kidhar chalye

"Haalat -e- haal k sabab' haalat -e- haal he gai

"Haalat -e- haal k sabab' haalat -e- haal he gai
shoq mein kuch nahin gaya' shoq ki zindagi gai"

Mein kham -e- koocha -e- judai tha

Mein kham -e- koocha -e- judai tha
sab guzartey gaey barabar sey.......

Tu mera hosla tau dekh' daad tau dey keh ab mujhay


Tu mera hosla tau dekh' daad tau dey keh ab mujhay
shoq -e- kamal bhi nahin' khauf -e- zawal bhi nahin

Tu mera hosla tau dekh' daad tau dey keh ab mujhay


Tu mera hosla tau dekh' daad tau dey keh ab mujhay
shoq -e- kamal bhi nahin' khauf -e- zawal bhi nahin

Tu mera hosla tau dekh' daad tau dey keh ab mujhay


Tu mera hosla tau dekh' daad tau dey keh ab mujhay
shoq -e- kamal bhi nahin' khauf -e- zawal bhi nahin

Tu mera hosla tau dekh' daad tau dey keh ab mujhay


Tu mera hosla tau dekh' daad tau dey keh ab mujhay
shoq -e- kamal bhi nahin' khauf -e- zawal bhi nahin

تم سے ملنے کا وعدہ تھا


تم سے ملنے کا وعدہ تھا
جی کرتا تھا
جیسے مجھ کو تڑپاتی ہو
ویسے ہی تم کو تڑپاؤں 
تم سے آج نہ ملنے جاؤں
لیکن آج بھی دیکھو جاناں!
میری محبت، میری ضد سے جیت گئی ہے

کوئی ایسی سزا دیتیں تمہیں تو غم نہیں ہوتا



مجھے تم چھوڑ کر خود بھی تو ساری عمر تڑپی ہو!
کوئی ایسی سزا دیتیں تمہیں تو غم نہیں ہوتا

زمیں والوں سے یہ کہہ کر فلک سے ڈھل گیا سورج
اجالا بانٹ دینے سے ۔۔۔ اجالا کم نہیں ہوتا !!!



Wednesday, October 9, 2013

عجب پاگل سی لڑکی ہے ۔۔۔۔



عجب پاگل سی لڑکی ہے ۔۔۔۔
سمجھتی ہے
مجھے نہ یاد کرنے سے
وہ سب کچھ بھول سکتی ہے
محبت چھوڑ سکتی ہے

بارہا کہا تم سے



بارہا کہا تم سے 
جانِ جاں محبت میں کوئی ضد نہیں ہوتی 
کوئی میں نہیں ہوتی رُوٹھنا کبھی ایسے 
مستقل نہیں ہوتا جب کوئی منائے تو 
مان جایا کرتے ہیں
بارہا کہا میں نے آرزو یہ ہے دل کی
مجھ میں تم سما جاؤ پیاس اِن نگاہوں کی
دید سے بجھا جاؤ سوچ کو زمینوں میں 
خواب کچھ اُگا جاؤ روشنی کرو دل میں
آؤ اپنی آنکھوں سے دیپ کچھ جلا جاؤ
ایک بارآجاؤ 

بارہا کہا تم سے 
منتظر نگاہوں میں گرتھکن اُترآئی 
کہر نارسائی میں چھپ گئے کہیں منظر 
روشنی سے آنکھوں کی بڑھ گیا اندھیرا تو
نہ ہوا سویرا تو پھر تمھارے آنے سے
پیاس کو بجھانے سے خواب کچھ اُگانے سے 
دل کو کچھ نہیں ہوگا 

بارہا کہا تم سے
تم مگر نہیں مانیں تم نے ضد نہیں چھوڑی
تم کبھی تو سمجھو گی زخم نارسائی کے
عمر بھر نہیں سلتے ایک بار مرجھا کر
پھول پھر نہیں کھلتے جانِ جاں! محبت میں
دل اگر بچھڑ جائیں 
پھر کبھی نہیں ملتے.
بارہا کہا تم سے 
جانِ جاں محبت میں کوئی ضد نہیں ہوتی 
کوئی میں نہیں ہوتی رُوٹھنا کبھی ایسے 
مستقل نہیں ہوتا جب کوئی منائے تو 
مان جایا کرتے ہیں
بارہا کہا میں نے آرزو یہ ہے دل کی
مجھ میں تم سما جاؤ پیاس اِن نگاہوں کی
دید سے بجھا جاؤ سوچ کو زمینوں میں 
خواب کچھ اُگا جاؤ روشنی کرو دل میں
آؤ اپنی آنکھوں سے دیپ کچھ جلا جاؤ
ایک بارآجاؤ 

بارہا کہا تم سے 
منتظر نگاہوں میں گرتھکن اُترآئی 
کہر نارسائی میں چھپ گئے کہیں منظر 
روشنی سے آنکھوں کی بڑھ گیا اندھیرا تو
نہ ہوا سویرا تو پھر تمھارے آنے سے
پیاس کو بجھانے سے خواب کچھ اُگانے سے 
دل کو کچھ نہیں ہوگا 

بارہا کہا تم سے
تم مگر نہیں مانیں تم نے ضد نہیں چھوڑی
تم کبھی تو سمجھو گی زخم نارسائی کے
عمر بھر نہیں سلتے ایک بار مرجھا کر
پھول پھر نہیں کھلتے جانِ جاں! محبت میں
دل اگر بچھڑ جائیں 
پھر کبھی نہیں ملتے.